امریکہ اور ونزویلا کے درمیان کشیدگی

امریکی جنگی جہازوں کے وینزویلا کے پانیوں میں تعیناتی کے اعلان کے بعد، صدر نکولس مادورو نے زور دے کر کہا کہ وہ لاکھوں ملیشیا کے ساتھ اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔امریکی مداخلتوں کی تاریخ لاطینی امریکہ میں 200 سال پرانی ہے۔ مونرو نظریے کے تحت، امریکہ نے خطے میں دوسری طاقتوں کی مداخلت کو روکنے کا عہد کیا تھا۔ اس نظریے کے مطابق، صرف امریکہ کو ہی خطے کے ممالک کے مقدر میں مداخلت کا حق تھا۔ یہ نظریہ اب تک جاری ہے اور امریکی حکومتیں لاطینی امریکہ کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز نہیں آئی ہیں۔
گزشتہ دنوں، امریکی میڈیا نے رپورٹ دیا کہ ٹرمپ منشیات کی کارٹیلز کا مقابلہ کرنے کے بہانے خطے کے کچھ ممالک پر فوج کشی کرنا چاہتا ہے، ایک ایسا معاملہ جس کے نتیجے میں میکسیکو کی شدید رد عمل سامنے آیا۔میڈیا نے رپورٹ دیا ہے کہ امریکہ اسی دعوے کے تحت اگلے دو دنوں میں تین گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ڈسٹرائر وینزویلا کے پانیوں میں بھیجے گا۔ ایک اور نامعلوم امریکی اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ جنوبی کیریبین میں 4,000 بحریہ کے ملاحوں اور میرینز کے علاوہ، کئی P-8 جاسوسی طیارے، جنگی جہاز اور کم از کم ایک جارح آبدوز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ اس اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ فوجی اہلکار اور ساز و سامان کئی ماہ تک بین الاقوامی ہوائی اور آبی حدود میں کام کریں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اور نگرانی کے آپریشنز کے علاوہ، بحری ساز و سامان کو ہدف بنانے والے حملوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، صدر نکولاس مادورو نے اس فوجی چڑھائی کے جواب میں، کیراکاس کے اپنے خود مختاری کے حق کے دفاع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی علاقے کی مکمل کوریج کے لیے 4.5 ملین ملیشیا کو فعال کریں گے؛ تیار، فعال اور مسلح فوجی۔ روئٹرز کے حوالے سے ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق، نکولاس مادورو، جو اپنے سیاسی اتحادیوں کے ساتھ ایک تقریب میں بول رہے تھے، نے زور دے کر کہا کہ ان کی حکومت علاقائی خود مختاری کا دفاع کرے گی اور کوئی بھی اس ملک کی زمین پر ہاتھ نہیں ڈالے گا۔ مادورو نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اعلان کیا: "اس ہفتے، میں قومی علاقے کی مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لیے 4.5 ملین سے زیادہ ملیشیا کے ساتھ ایک خصوصی منصوبہ فعال کروں گا۔ ملیشیا جو تیار، فعال اور مسلح ہیں۔” مادورو نے امریکہ کی طرف سے "عجیب، غیر معمولی اور غیر روایتی دھمکیوں کی تجدید” کی سخت تنقید کی اور اپنی حکومت کے سیاسی اڈوں سے کہا کہ وہ "تمام صنعتوں” میں کسان اور مزدور ملیشیا تشکیل دے کر آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا: "کسان فوج کے لیے رائفلیں اور میزائیل! وینزویلا کی زمین، خود مختاری اور امن کے دفاع کے لیے”.قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی گزشتہ کئی مہینوں میں بڑھ گئی ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے اس مہینے کے شروع میں، منشیات کی اسمگلنگ کے بہانے، مادورو کی گرفتاری کے انعام کو دوگنا کر کے 50 ملین ڈالر کر دیا۔ واشنگٹن، جو مادورو کی پچھلی دو انتخابی جیتوں کو تسلیم نہیں کرتا، ان پر "کارٹیل ڈی لوس سولز” نامی کوکین اسمگلنگ گروپ کی قیادت کرنے کا الزام لگاتا ہے۔ ٹرمپ حکومت نے گزشتہ مہینے اس گروپ اور مادورو حکومت کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں۔