یمن میں صہیونی مظالم کے خلاف 97 ہفتے سے جاری عوامی احتجاج

یمن.png

صنعاء (بصیر نیوز)یمن کے شہروں میں آج بھی لاکھوں افراد نے صہیونی ریاست کے مظالم اور "عظیم اسرائیل” کے نام نہاد منصوبے کے خلاف پرزور احتجاج کیا۔ صنعاء کے السبعین اسکوائر میں 97ویں ہفتے کا مسلسل اجتماع ہوا، جہاں عوام کا ہجوم صہیونی ریاست کے خلاف نعرے لگاتا نظر آیا۔ صعدہ، الحدیدہ، عمران اور دیگر شہروں میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین نے "فلسطین ہماری امانت ہے” اور "صہیونی درندوں کے خلاف جہاد ہماری ذمہ داری” جیسے نعرے لگاتے ہوئے غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے عالم اسلام کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی ریاست کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کریں اور اسے فوجی مدد فراہم کرنا بند کریں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یمنی عوام کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک فلسطین آزاد نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے امت مسلمہ کو صہیونی سازشوں کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دی۔ ایرانی وزارت خارجہ اور لبنان کے حزب اللہ نے یمنی عوام کے احتجاج کو سراہا ہے، جبکہ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے یمنی قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یمنی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق صہیونی ریاست کے خلاف فوجی کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ یمنی عوام اور مسلح افواج کا عزم ہے کہ وہ فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے