واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کا بے گھر افراد کے خلاف آپریشن!

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کے حکم پر سینکڑوں نیشنل گارڈ فوجیوں کی تعیناتی نے شدید تنازعات کو جنم دے دیا ہے۔ یہ فوجی دستے بے گھر افراد کو زبردستی ہٹانے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ اس فیصلے کے خلاف شہریوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح اور بے گھر افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔ تاہم، واشنگٹن کے میئر نے اسے غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران شہر میں جرائم کی شرح میں 48 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ پولیس ریکارڈز کے مطابق، 2023 کے بعد سے قتل کے واقعات میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
مقامی شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک سیاسی کھیل ہے۔ احتجاجیوں نے "یہ جمہوریت نہیں، آمریت ہے” کے نعرے لگاتے ہوئے اس اقدام کی سخت مذمت کی۔ ایک مقامی رہنما نے اسے "غریبوں اور کمزور طبقات کے خلاف جنگ” قرار دیا۔