پاکستان اور ایران کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔ ایران کے وزیر تجارت اور پاکستان کے وزیر برائے تحفظ خوراک کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا جبکہ وفاقی وزیر خالد مگسی اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔
وزیر ملکت برائے خزانہ و ریلوے اور ایران کے وزیر خارجہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا جبکہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ اور ایرانی وزیر کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی روابط کے فروغ سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا، دونوں ممالک کے درمیان بحری شعبے اور موسمیاتی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
برادر اسلامی ممالک کے وفود کے درمیان قانون و انصاف اور داخلہ امور سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ فضاعی خدمات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور ایران کے درمیان مصنوعات کا معیار بہتر بنانے اور سیاحت و عوامی خدمات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
دوسری جانب ایرانی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ایران کے ساتھ کئی ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں، خواہش ہے بہت جلد یہ معاہدوں کی شکل اختیار کریں، ایران اور پاکستان نے 10 ارب ڈالرز کی تجارت کا ہدف مقرر کیا ہے۔