وزیر خارجہ پاکستان: فلسطینی ریاست کے قیام کا وقت آ چکا ہے

🔹 وزیر خارجہ پاکستان: فلسطینی ریاست کے قیام کا وقت آ چکا ہے
🔻پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر قبضے کا خاتمہ ضروری ہے، اور اب وہ وقت آ چکا ہے کہ فلسطینیوں کو آزادی، حقِ خود ارادیت، اور ایک آزاد ریاست حاصل ہو۔
🔻انہوں نے پیر کی شام (مقامی وقت کے مطابق) نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقدہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
- جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر مؤثر عالمی انصاف ناگزیر ہے۔
- بےجواب ظلم و تشدد کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔
- اب وقت ہے کہ ایک سنجیدہ، پائیدار، اور ناقابلِ واپسی سیاسی عمل شروع کیا جائے تاکہ قبضے کا خاتمہ ہو اور دو ریاستی حل کو عملی شکل دی جائے۔
🔻انہوں نے مزید کہا:
- "انصاف میں تاخیر، دراصل انصاف سے انکار ہے — لیکن جب نسل در نسل انصاف سے انکار کیا جائے، تو اس کے نتائج اور بھی تباہ کن ہوتے ہیں۔”
🔻وزیر خارجہ نے زور دیا کہ:
- "فلسطین کا مسئلہ اب صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود نہیں رہا، بلکہ یہ پوری دنیا کے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔
- ہمیں فلسطینی عوام کو امید دینی ہوگی۔
- قبضہ ختم ہونا چاہیے۔
- اور وقت آ چکا ہے کہ فلسطینیوں کو آزادی، حقِ خود ارادیت، اور اپنی آزاد ریاست کا حق دیا جائے۔”
🔻انہوں نے یہ بھی کہا:
- "غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو روکنا اور اسپتالوں کو نشانہ بنانا [اسرائیل کی جانب سے] بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔”