راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سائرن بجائے گئے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچ گئی تھی جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح کی حد 1752 فٹ ہے۔ انتظامیہ نے بھی بتایا کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح کو 1746 فٹ تک برقرار رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ راول ڈیم کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی ہے اور عوام کو ڈیم سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔