کراچی چیمبر کی حمایت، 19 جولائی کو جوڑیا بازار بند رکھنے کا اعلان

n01220032-b.jpg

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے بھی کراچی چیمبر کی جانب سے 19 جولائی کی ہڑتال کی حمایت میں سب سے بڑی تھوک اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو سیکشن 37 اے اور بی کے تحت دیئے گئے لامحدود اختیارات کو تسلیم نہیں کرتے، ایسے اختیارات سے ریونیو کا مقررہ 1400 ارب روپے کی وصولیاں نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اختیارات سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو سکتا ہے، جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں اضافہ بھی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس قانون کو واپس لے بصورت دیگر ملک میں شٹرڈاؤن کا نیا تسلسل شروع ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے