قبرص کے عوام میں صہیونیوں کی بڑے پیمانے پر موجودگی پر تشویش

قبرص کے عوام میں صہیونیوں کی بڑے پیمانے پر موجودگی پر تشویش
🔹 اسرائیلی حکومت پر فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی میزائل حملوں کے بعد، بڑی تعداد میں یہودیوں کا قبرص کی جانب فرار اس ملک میں شدید خدشات کو جنم دے رہا ہے۔ مقامی لوگ صہیونی باشندوں کی جانب سے زمینوں کی خریداری اور یہودی اسکولوں کے قیام پر ناراض ہیں اور اسے قبرص کو اسرائیل کا پچھواڑا (حیات خلوت) بنانے کی کوشش سمجھتے ہیں۔
🔹 اسی سلسلے میں، اسٹیفانوس استفانو (قبرص کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے سیکرٹری جنرل) نے خبردار کیا کہ:
"اسرائیلی بغیر کسی نگرانی کے زمینیں خرید رہے ہیں۔ ہمارا ملک ہم سے چھینا جا رہا ہے، اسرائیل ہمیں قابو میں لے رہا ہے۔”
🔹 یہ تنازعہ صہیونی میڈیا میں بھی موضوعِ بحث بن چکا ہے، جہاں حسبِ معمول اسرائیلی حلقوں نے اس تشویش کو "یہود دشمنی” (Anti-Semitism) کا لیبل دے کر رد کرنے کی کوشش کی ہے۔