صہیونی فوجی کی خودکشی

💠 ایک اور اسرائیلی فوجی نے غزہ سے واپسی پر خودکشی کر لی
🔹 آج صبح اسرائیلی اخبار هاآرتص نے اطلاع دی کہ ایک اور اسرائیلی فوجی نے، غزہ سے واپسی کے بعد، "سدی تیمان” فوجی اڈے میں خودکشی کر لی ہے۔
🔹 یہ فوجی نوارِ غزہ سے ایک تربیتی کورس میں شرکت کے لیے نکلا تھا، اور ملٹری پولیس کے تفتیش کار اس کا انتظار کر رہے تھے تاکہ ایک پرانے مقدمے کے سلسلے میں اس سے پوچھ گچھ کریں۔
🔹 هاآرتص نے لکھا کہ تفتیش کے بعد، اس کے کمانڈرز نے اس کا اسلحہ ضبط کر لیا تھا، لیکن چند گھنٹے بعد اس نے اپنے ایک ساتھی کے ہتھیار سے خود کو ہلاک کر لیا۔
🔹 اس طرح، غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک، اسرائیلی میڈیا کے مطابق، جنگ سے پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ اور نفسیاتی اثرات کی وجہ سے خودکشی کرنے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد سخت سنسر پالیسی کے باوجود 45 تک پہنچ گئی ہے۔