حقوق کے حصول کیلئے اسلام آباد لانگ مارچ ضروری ہے، جماعت اسلامی بلوچستان

جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے حکمرانوں کی توجہ بلوچستان کی طرف دلانے اور حقوق کے حصول کے لئے 25 جولائی کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حقوق کے حصول اور اسلام آباد کے حکمرانوں کے مظالم کے خلاف حکمرانوں کے شہر جانا لازمی ہے۔ ہماری لانگ مارچ پرامن تاریخی اور کامیاب ہوگی۔ اسلام آباد کے حکمرانوں کو بلوچستان کے بارے میں اپنا غلط رویہ ٹھیک کرنا ہوگا۔ لانگ مارچ کی کامیابی کے لئے سوشل میڈیا کے نوجوان متحرک ہوکر بلاتفریق ساتھ دیں۔ لانگ مارچ کی کامیابی سب کی کامیابی ہوگی