کراچی، گھریلو جھگڑے پر داماد کی فائرنگ، سسر سمیت تین افراد جاں بحق

n01218508-b.jpg

کراچی اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے سسرالیوں پر فائرنگ کر دی جس سے سسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا، گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان اور امین جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سسر شاہجہان اور رشتے دار کو گرفتار کر لیا جبکہ حمید اور اس کا بھائی رحمت فرار ہیں۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے، واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے