کربلا ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور حق و صداقت پر قائم رہنے کا درس دیتی ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کی قربانی صرف تاریخ کا واقعہ نہیں بلکہ قیامت تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد و امام بارگاہ علی، بحریہ ٹاؤن میں عشرہ مجالسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ کربلا کا معرکہ ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور حق و صداقت پر قائم رہنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا مسلمان اگر امام عالی مقامؑ کی سیرت کو اپنا شعار بنا لے تو دنیا میں عدل، امن اور بھائی چارے کا قیام ممکن ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ حسینی کردار کو اپنائیں اور فکری بیداری کے ساتھ عصرِ حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کریں