کوئٹہ محرم الحرام، انتظامیہ بلاتعطل گیس اور بجلی کی فراہمی میں ناکام

n01218300-b.jpg

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اس سال انتظامیہ محرم الحرام کے دوران عوام الناس کو بلا تعطل بجلی اور گیس کی فراہمی میں ناکام ہو گئی۔ ایک مہینے قبل ڈپٹی کشمنر کا چارج سنبھالنے والے ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی کی جانب سے متعدد بار اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے نمائندوں نے شرکت کی اور یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے سلسلے میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ تاہم لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجالس عزاء کے دوران بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے سکیورٹی خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔ جبکہ رات دس بجے گیس چلی جاتی ہے، جس کے باعث عزادروں کو نذر و نیاز کی تیاری میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ کیسکو کو بجلی اور ایس ایس جی سی کو گیس کی فراہمی کا پابند کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے