جے یو آئی نے مائنز اینڈ منرلز ایک کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

جمعیت علماء اسلام نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو عدالت عالیہ بلوچستان میں چیلنج کر دیا ہے۔ جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع کی جانب سے کامران مرتضٰی ایڈووکیٹ نے آئینی درخواست ہائی کورٹ جمع کرا دی۔ انکا موقف ہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی بلوچستان اسمبلی سے منظوری قابل قبول نہیں ہے۔ ایڈوکیٹ کامران مرتضٰی نے بتایا کہ ایکٹ کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر مائنز منرل ایکٹ کے خلاف آئینی درخواست جمع کرائی ہے۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع اور سینیٹر کامران مرتضٰی ایڈووکیٹ درخواست گزار ہیں، جبکہ عبدالمالک بلوچ ایڈوکیٹ، خلیل کاکڑایڈوکیٹ، عمران بلوچ اور عدنان شیخ ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کریں گے۔