علی لاریجانی: رہبر معظم کی حکمت نے 12 دنوں میں جنگ کا رخ بدل دیا

💠 علی لاریجانی: رہبر معظم کی حکمت نے 12 دنوں میں جنگ کا رخ بدل دیا
🔹 علاقائی ممالک نے عسکری مدد تو نہیں کی، لیکن سیاسی حمایت ضرور کی؛ ہمیں ان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
🔹 اگر اسرائیل دوبارہ حملہ کرتا ہے تو پچھلی بار سے زیادہ شکست کھائے گا؛
ایران نے اب تک اپنی تمام صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں — اور وہ خود بھی یہ بات جانتے ہیں۔
🔹 میں کسی ملک کا نام نہیں لیتا، مگر کئی اسلامی ممالک کے سربراہان فون کر کے کہتے تھے:
"ہم دعا گو ہیں کہ آپ کامیاب ہوں، کیونکہ اگر آپ نہ جیتے تو اگلا نشانہ ہم ہوں گے۔”
🔹 انہوں نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس پر بمباری کی، اور ملکی قیادت کے قتل کے بعد رہبر معظم کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔
لیکن اللہ کے فضل سے ناکام رہے۔
🔹 موساد نے مجھے کال کر کے دھمکی دی:
"تم بھی اپنے دوستوں — شہید باقری اور رشید — کی طرح مارے جاؤ گے!”
تو میں نے بھی نتانیاہو کے لائق جواب دیا۔
🔹 یہ لوگ برسوں سے ایران کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش میں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ: "ایران بہت بڑا ہے، اسے تقسیم ہونا چاہیے!”
🔹 نتانیاہو کہتا ہے:
"کوروش (Cyrus) نے یہودیوں کو آزاد کیا تھا، اب ہم ایران کو آزاد کریں گے!”
کتنا بے عقل انسان ہے! اس کی شکل سے ہی کمعقلی ٹپکتی ہے!
تم کون ہوتے ہو؟ کوروش ایک پیغمبر تھا!
تم اس کے نام پر ایران کو غلام بنانے کا خواب دیکھتے ہو؟