سید عبدالمالک الحوثی

💠 سید عبدالملک بدرالدین الحوثی:
🔹 خان یونس کا کمین حملہ، جو گزشتہ منگل کو کتائب القسام نے انجام دیا، دشمن کے خلاف سب سے نمایاں اور مہلک کارروائیوں میں سے ایک تھا۔ یہ کمین، خان یونس میں قسام کے مجاہد بھائیوں کی شجاعت اور دلیری کا عملی مظاہرہ تھا۔
🔹 یمن، جو ایمان، حکمت اور جہاد کی سرزمین ہے، نے ذوالحجہ کے مہینے میں ایک بڑی کارروائی کی، جس میں 25 بیلسٹک، ہائپرسونک میزائل اور خودکش ڈرون استعمال ہوئے۔
دوسرے مرحلے کی شروعات، جو 15 رمضان (26 اسفند) اور امریکہ کے حملے کے ساتھ شروع ہوئی، سے اب تک کل 309 میزائل و ڈرون داغے جا چکے ہیں۔
🔹 ہم ایران کے میزائل حملوں سے بہت خوش ہوئے، جو دشمن صہیونی پر شدید اور تباہ کن انداز میں برسے۔
یہ حملے اسلامی جمہوریہ ایران کی روح جہادی، خودکفائی اور استقلال کا مظہر ہیں، جو اُسے موجودہ عظیم توانائیوں تک لے آئے۔
🔹 دشمن اسرائیلی، جو جنگ کے آغاز پر دو ہفتے کی مہلت کا اعلان کر رہا تھا، اتنی مدت بھی جنگ کو جاری نہیں رکھ سکا۔
🔹 بحر احمر بدستور صہیونی کشتیوں کے لیے بند ہے اور بندرگاہ اُم الرشراش (ایلات) بھی بند ہے۔
🔹 یمن میں عوامی سرگرمیاں بہت تیزی سے جاری ہیں، جیسے قبائلی و طلبہ اجتماعات، ریلیاں، اور بڑے پیمانے پر عوامی تحریک۔
🔹 سالِ نو هجری کے آغاز پر، میں اپنے عزیز عوام سے کہتا ہوں:
اے اہلِ ایمان یمن! اے انصار اللہ کے فرزندو! تمہارا کردار اسلام کے ساتھ وابستہ ہے — اقدار کی مجسم صورت، پرچمدار بن کر، اور راہِ خدا میں جہاد کرتے ہوئے۔
مظلوم فلسطینی مسلمانوں اور مقدسات اسلامی کا دفاع، وفاداری ہے رسول خداﷺ سے، اور جہاد ہے فی سبیل اللہ۔
🔹 میں اپنے عزیز عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کل کے عظیم، عظیم الشان اور ملین مارچ میں شرکت کریں — تاکہ نئے هجری سال کی مناسبت سے صنعا اور دیگر صوبوں میں منعقدہ ان اجتماعات میں بھرپور شرکت کی جائے۔
میری امید ہے کہ یہ ملین مارچ:
- فلسطینی قوم کے لیے فتح،
- ایرانی قوم کے لیے برکت،
- جہاد میں استواری،
- اور رسول خداﷺ سے تجدیدِ عہد کا مظہر ہوگا۔