مراجع کے حوالے سے سردار نقدی کا بیان

🔰 اگر مراجع تشیع کو کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو کوئی امریکی ایجنٹ زندہ نہیں بچے گا – سردار نقدی
🔹 سردار محمد نقدی، معاون هماهنگکننده سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکی آمیز باتوں کے جواب میں سخت الفاظ استعمال کیے:
"اگر تشیع کے کسی بھی مرجع پر معمولی سا حملہ یا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، خواہ وہ کامیاب ہو یا ناکام، تو اس خطے سے کوئی امریکی کارندہ زندہ واپس نہیں جا سکے گا۔
تمام امریکی سفارتکار، فوجی اہلکار اور عملہ یا تو مارے جائیں گے یا گرفتار کر لیے جائیں گے۔”
🔹 انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
"ڈونالڈ ٹرمپ ایک نادان اور احمق شخص ہے، وہ آیت الله العظمی سیستانی کے پیغام کی حقیقی معنویت کو سمجھنے سے قاصر رہا اور اب بھی بیہودہ دھمکیاں دے رہا ہے۔
میں اس کے لیے پیغام واضح کرتا ہوں:
"یا دونالد ترامپ! اسمع، افهم!”
اگر تم نے تشیع کے کسی بھی مرجع پر ہاتھ اٹھایا تو تمہارے ایجنٹوں کو اس زمین پر پناہ نہیں ملے گی۔"
🔹 سردار نقدی نے مزید کہا:
"بیہودہ اور احمقانہ دھمکیاں دینا اگرچہ عمل میں نہ بھی لایا جائے، تب بھی خاموشی سے گزرنے کے قابل نہیں۔
چپ رہو اور اپنی اوقات میں رہو، بے ادب!"