امریکہ کے لیے طاقتور کارروائیاں اور سنگین نتائج منتظر ہیں

IMG_20250622_052350_198.jpg

قرارگاہ خاتم الانبیاء کے ترجمان: امریکہ کے لیے طاقتور کارروائیاں اور سنگین نتائج منتظر ہیں

سرهنگ دوم پاسدار ابراہیم ذوالفقاری:

🔹 جنایت‌کار امریکہ نے صہیونی غاصب حکومت کی جارحیت کی ہمہ جہت حمایت جاری رکھتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی ہے اور براہِ راست ایران کے خلاف جنگ میں داخل ہو کر ہمارے مقدس وطن کی سرزمین پر حملہ کیا ہے۔

🔹 یہ دشمنانہ اقدام، مرتی ہوئی صہیونی حکومت کو دوبارہ زندہ کرنے کے مقصد سے انجام پایا؛ لیکن یہ نہ صرف بے اثر رہا بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے لیے جائز اور متنوع اہداف کی حدود کو وسیع کرنے کا سبب بنے گا اور خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کی بنیاد فراہم کرے گا۔

🔹 ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اس جارحیت کے ساتھ وقت کی سوئیاں آپ کے حق میں نہیں چلیں گی۔ اسلام کے مجاہدین اس جرم کے جواب میں ایسی طاقتور اور ہدف مند کارروائیاں کریں گے جن کے نتائج سنگین، پچھتاوے سے بھرپور اور ناقابلِ پیش گوئی ہوں گے۔ ان شاء اللہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے