محافظ لٹیرے بن گئے، مظفرگڑھ میں پولیس اہلکار کی تھانہ میں خاتون سے جنسی زیادتی

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں اغواء کے مقدمے کے سلسلے میں میڈیکل کرانے کے بہانے تھانے بلاکر خاتون کو پولیس اہلکار نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جب کہ گھناؤنے فعل میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کو اپنے اغواء کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ تحریر کرنے والے اہلکار نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔