ایران: اسرائیلی ہیکرز کا حملہ، متعدد گیس اسٹیشن غیر
ایران میں متعدد گیس اسٹیشن غیر فعال ہو گئے۔
ایرانی میڈیا نے ملک کے متعدد گیس اسٹیشن غیر فعال ہونےکی وجوہات ظاہر نہیں کی ہیں۔
ایرانی وزیرِ تیل کا کہنا ہے کہ ایران بھر میں کم ازکم 30 فیصد گیس اسٹیشن فعال ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی ہیکرز نے سائبر حملے میں ایران کے گیس اسٹیشن غیر فعال کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی ہیکرز کا سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ خطے میں ایران اور اس کی پراکسیز کی جارحیت کے جواب میں سائبر حملہ کیا۔
اُنہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سائبر حملہ آگ سے کھیلنے کی ایک قیمت ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائبر حملے کے دعوے دار ہیکرز اس سے قبل ایرانی اسٹیل کمپنیوں پر بھی سائبر حملہ کر چکے ہیں۔