یمن کی وارننگ

🔸 یمن کی وارننگ: حیفا بندر یمن کے اہداف کی فہرست میں شامل / حیفا سے تعاون کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے
🔹 یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے خبردار کیا ہے کہ یمن نے اشغالی علاقے یافا میں واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو دو بیلسٹک میزائلوں (جن میں سے ایک ہائپرسونک تھا) سے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں پروازیں معطل ہو گئیں اور عوام کو پناہ گاہوں کی جانب فرار کرنا پڑا۔
🔹 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی پابندی بدستور برقرار ہے، اور انصار اللہ نے باقی ماندہ ایئرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ فوری طور پر پروازیں معطل کریں۔
🔹 یحیی سریع نے متنبہ کیا کہ جو کمپنیاں اور ادارے بندر حیفا کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، وہ یمن کی جوابی کارروائی کے سخت نتائج کا سامنا کریں گے، کیونکہ یہ بندر بھی یمن کے حملوں کے اہداف کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔