پیغام رہبر انقلاب اسلامی برائے حجاج بیت اللہ الحرام

download-24.jpeg

پیغام رہبر انقلاب اسلامی برائے حجاج بیت اللہ الحرام

اسلامی دنیا کو غزہ کے مظالم کو روکنے کے لیے حج کے پیغامات سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔

📍 یہ پیغام، آج صبح (جمعرات) میدان عرفات میں، حجت‌الاسلام والمسلمین نواب (رہبر انقلاب کے نمائندہ برائے امور حج و زیارت) کے ذریعے پڑھا گیا:


بسم الله الرّحمن الرّحیم
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، اور درود و سلام ہو اللہ کے برگزیدہ بندے حضرت محمد مصطفیﷺ، اُن کے پاکیزہ اہل بیت، چنے ہوئے صحابہ کرام، اور ان کے راستے پر چلنے والوں پر۔

🔹 حج، مؤمنوں کی آرزو، عاشقوں کی عید اور سعادتمندوں کے لیے روحانی رزق ہے۔ اگر معرفت و فہم کے ساتھ ہو تو یہ اسلامی امت بلکہ پوری انسانیت کے بڑے دردوں کا علاج ہے۔

🔹 حج کا سفر کوئی عام سفر نہیں جو تجارت یا سیر و سیاحت کے لیے کیا جائے؛ بلکہ یہ ایک روحانی ہجرت ہے۔ ایک ایسی زندگی کی طرف سفر ہے جو "توحید” پر مبنی ہو — طواف، سعی، رمی، وقوف، فقراء کو کھانا کھلانا، رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر اتحاد، خدمت، اور حق کے دفاع کی پرچم برداری — یہ سب حج کی تعلیمات ہیں۔

🔹 یہ ایک دعوت ہے جسے سننا چاہیے، دل اور آنکھ کو کھولنا چاہیے، سبق سیکھنا چاہیے اور عمل کے لیے پختہ ارادہ کرنا چاہیے۔ علماء، دانشور اور معاشرتی و سیاسی شخصیات کی ذمہ داری اس میدان میں سب سے زیادہ ہے۔


🔺 آج کی دنیا خصوصاً اسلامی دنیا کو ان تعلیمات کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔
یہ دوسرا حج ہے جو غزہ اور مغربی ایشیا کے مظالم کے سائے میں ہو رہا ہے۔ صہیونی حکومت نے ایسے مظالم روا رکھے ہیں کہ اب فلسطینی بچے صرف بموں سے نہیں، بلکہ بھوک اور پیاس سے شہید ہو رہے ہیں۔

🔺 کون ہے جو ان مظالم کے خلاف کھڑا ہو؟
سب سے پہلے اسلامی حکومتوں کو یہ فریضہ ادا کرنا چاہیے۔ اگرچہ ان کے درمیان سیاسی اختلافات ہوں، مگر غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں انہیں متحد ہونا چاہیے۔

🔺 مسلمان حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ہر طرح کی مدد و حمایت صہیونی حکومت سے بند کریں اور امریکی حکومت پر بھی دباؤ ڈالیں کہ وہ اس خونریزی کو روکے۔ حج کے موقع پر "برائت از مشرکین” اسی مزاحمت کا ایک نماد ہے۔


🔹 غزہ کے عوام کی مزاحمت نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام اور دنیا کے آزاد انسانوں کے مرکز توجہ بنا دیا ہے۔
صہیونی حکومت کی حماقت نے ایسا ماحول بنایا ہے کہ آج "فلسطین” کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں ہے، اور عوامی نفرت صہیونیوں اور ان کے حامیوں سے شدید تر ہو چکی ہے۔

🔹 دانشور، علما، اور با اثر شخصیات عوام میں بیداری پیدا کریں، مطالبات کو تقویت دیں، اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کریں۔
اے سعادتمند حجاج! دعا و مناجات کے لمحات میں غزہ کے مظلوموں اور ان کے دشمنوں پر فتح کی دعا کرنا مت بھولیں۔

📿 اللہ کا درود و سلام ہو رسول اللہ ﷺ، آپ کے اہل بیت پر، اور حضرت امام مہدی (عج) پر۔

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته
سید علی خامنه‌ای
۹ خرداد ۱۴۰۴ هجری شمسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے