اسرائیلی حملے میں ایک لبنانی شھید

🔸 اسرائیلی ڈرون حملے میں لبنان میں ایک شہادت
🔹لبنانی خبررساں اداروں کے مطابق، جنوبی لبنان کے شہرک "دیر الزہرانی” میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ہوا۔
🔹اس حملے میں 33 سالہ محمد علی جمول اس وقت شہید ہوا جب وہ حسب معمول فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جا رہا تھا۔ وہ دیر الزہرانی-نبطیہ روڈ پر، ایک پیدل پل کے قریب ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔
🔹صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ حزب اللہ کے ایک راکٹ کمانڈر کو ہدف بنانے کے لیے کیا گیا، تاہم حزب اللہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔