لطیف کھوسہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

2579162-latifkhosa-1702808534-790-640x480.jpg

سردار لطیف کھوسہ نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن میرے ساتھ ہیں، وہ بیمار ہونے کی وجہ سے آ نہیں سکے، آج میں خوشیوں کی طرف جا رہا ہوں، مجھے ڈرانے کی کوشش کی گئی، میرے گھر پر گولی چلائی گئی، مجھے لفٹ میں گھنٹہ بند رکھا گیا، لیکن سچ کو سچ کہنا ہے ، خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی جنرل ہو یا جج ہو سب کو عوام کے ٹیکسوں سے پیسے جاتے ہیں، عدالتوں کا کام ہے انصاف فراہم کرنا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس وقت ریاست غیر آئینی بن چکی ہے، ہمارے ایک وکیل اور جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، ہمارے کیئر نہیں چیئرٹیکر وزیراعلی کی بھانجی ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر لوگوں کو نظر بند کرادیتی ہے، کل مجھے شرم آئی ہم اپنے وکیل بھائی کا لاہور میں تحفظ بھی نہیں کر سکتے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدالتیں اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کروائیں، جج صاحبان بچوں کی طرح آپس میں لڑ رہےہیں، اگر کوئی غلط فیصلہ کرے گا تو وہ دوزخ میں جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کب تک وزیر اعظموں کو ہٹانے کا کام کرتی رہے گی، عدالتوں نے ہمیشہ عوام کو مایوس کیا، جسٹس منیر جیسے لوگوں کی بجائے اچھی عدالت ہونی چاہیے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے