مقبوضہ فلسطین میں 800 طیارے اور 140 بحری جہاز داخل

🔰 واشنگٹن کی اسرائیل کو وسیع حمایت؛ مقبوضہ فلسطین میں 800 طیارے اور 140 بحری جہاز داخل
🔹 صہیونی حکومت کی وزارت جنگ نے 6 خرداد (26 مئی) کو اعلان کیا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکہ سے 800 مال بردار طیارے اور 140 بحری جہاز، جن میں 90 ہزار ٹن اسلحہ اور فوجی سازوسامان شامل ہے، مقبوضہ فلسطین منتقل کیے جا چکے ہیں۔
🔹 یہ اعداد و شمار آج صبح ایک امریکی فوجی کارگو طیارے کے لینڈ کرنے کے بعد جاری کیے گئے۔ یہ طیارہ اسرائیل کے لیے فوجی امداد لے جانے والی آٹھ سوویں پرواز تھی۔
🔹 جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کو فراہم کردہ فوجی سازوسامان میں بکتر بند گاڑیاں، اسلحہ، گولہ بارود، ذاتی حفاظتی سامان اور طبی آلات شامل ہیں۔
👈 امریکہ، اسرائیلی حکومت کی ہمہ جہت حمایت کے ذریعے غزہ کے رہائشیوں کے قتل عام میں مرکزی اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ واشنگٹن ایک طرف مقبوضہ فلسطین کو اسلحہ پہنچا کر غزہ کے شہریوں کے قتلِ عام کی راہ ہموار کر رہا ہے، اور دوسری طرف فلسطینیوں کو کچھ انسانی امداد فراہم کر کے خود کو عام شہریوں اور انسانی حقوق کا محافظ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔