پشاور، تاجر برادری نے مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا

n01210950-b.jpg

تاجر برادری نے مائنز اینڈ منرلز بل اور بجلی بلوں پر ایک ہزار فکس ٹیکس کو مسترد کردیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارات پاکستان کے تمام ریجنل آفسز کی زوم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پشاور ریجنل آفس سے ایگزیکٹیو ممبر شہزاد احمد صدیقی نے اپنے صوبے کی بزنس کمیونٹی اور چیمبرز کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ شہزاد احمد صدیقی نے مطالبہ کیا کہ وفاق کی جانب سے مائنز اینڈ منرل کے متعلق جو بل پیش کیا گیا ہے اسے صوبے کی بزنس کمیونٹی نے اپنے صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے لہٰذا فیڈریشن بھی اس بل کو مسترد کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔

چھوٹے تاجروں کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لہذا نیپرا نے جو بجلی کے بلوں پر 1000 فکس ٹیکس عائد کیا ہے اس کو ختم کیا جائے۔ صدارتی آرڈینیس کے ذریعے جو ایف بی آر کو اختیار دیا گیا ہے اس کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ پشاور ریجنل آفس فیڈریشن کی تعمیر میں فنڈ کی عدم دستیابی اور تعمیراتی کام کی تاخیر کی جو وجوہات ہیں انکو فوری حل کیا جائے۔ اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے اور حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ملکی معاشی استحکام کے لئے اقدامات اور دیگر معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے