لبنان میں بھی فلسطینی مجاھدین کو خلع سلاح کرنے کی خیانت

🔰 لبنان میں فلسطینی کیمپوں کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ
🔸 حالیہ لبنانی و فلسطینی قیادت کے مابین معاہدے کے بعد، لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں اسلحہ جمع کرنے اور غیر مسلح کرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
▪️ لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ عمل دو مراحل میں مکمل ہوگا اور جولائی کے وسط (اواخر تیر) سے بیروت کے کیمپوں برج البراجنہ، شاتیلا، مار الیاس سے آغاز ہوگا، اس کے بعد بعلبک میں الجلیل اور طرابلس میں الرشیدیہ و البداوی کیمپوں میں عمل درآمد ہوگا۔
▪️ یہ فیصلہ حالیہ ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور لبنانی صدر جوزف عون کے درمیان طے پایا، جہاں عباس نے یقین دہانی کروائی کہ فلسطینی لبنان کے اندر کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گے اور صرف لبنانی قوانین کے دائرے میں کام کریں گے۔
📝 یہ اقدام لبنان میں سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے اور فلسطینیوں کو قانونی و سماجی نظام میں ضم کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں امریکہ اور دیگر بین الاقوامی قوتوں کے ممکنہ سفارتی دباؤ کا بھی کردار ہوسکتا ہے۔