پاکستان ایران قریبی رابطے

🔹پاکستان: ایران کے ساتھ علاقائی حالات پر قریبی رابطے میں ہیں
🔻پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے وزیرِ اعظم کے آئندہ دورۂ تہران کے بارے میں کہا ہے کہ اسلام آباد علاقائی تبدیلیوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
🔻شفقت علی خان نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے اپنے تمام قریبی دوستوں اور شراکت داروں بشمول ایران سے مسلسل رابطے میں ہے۔
🔻انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ایران کے آئندہ دورے سے متعلق کہا کہ وزارتِ خارجہ اس موقع پر باقاعدہ بیان جاری کرے گی۔
🔻پاکستانی ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد آئندہ چند دنوں میں تہران کا سرکاری دورہ کرے گا۔
🔻۲۷ مئی کو پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں ایران کے مؤثر کردار کو سراہا اور اختلافات کو مذاکرات و سیاسی حل کے ذریعے سلجھانے پر زور دیا۔
🔻صدر ایران نے وزیر اعظم پاکستان کے آئندہ دورۂ تہران کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔