رہبر یمن سید عبدالملک کے خطاب سے چند نکات

IMG_20250523_221448_339.jpg

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کا اہم خطاب

یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے آج کے خطاب میں خطے کی تازہ ترین صورتِ حال پر روشنی ڈالی:

▪️یہ ہفتہ فلسطینی عوام، خاص طور پر غزہ کے لیے انتہائی افسوسناک ہفتہ ہے۔ یہ انسانیت کے لیے ایک شرمناک دور ہے جہاں مظلوموں کی تکلیف پر خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔

▪️عرب اور اسلامی حکومتوں کے بیانات بے جان اور سرد ہوتے ہیں۔ وہ دوسروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین کے لیے کچھ کریں، جیسے خود ان پر کوئی ذمہ داری نہ ہو۔

▪️غزہ میں شدید قحط جاری ہے، جو امت مسلمہ اور عرب دنیا کے لیے باعثِ شرم ہے۔ بھوک کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، اور اکثر خاندان ہر ڈیڑھ یا دو دن بعد صرف ایک وقت کا کھانا کھا رہے ہیں۔

▪️اسرائیلی دشمن گذشتہ چار ماہ سے جنین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں 22,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور سیکڑوں مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔

▪️اسرائیلی فوج دنیا کی بزدل ترین فوج ہے، جو صرف جنگ بندیوں، قتل عام اور ظلم پر انحصار کرتی ہے۔

▪️ترکی اور مصر جیسے اسلامی و عرب ممالک کی کشتیاں، سب سے زیادہ خوراک اور سامان اسرائیل پہنچا رہی ہیں۔ یہ کشتیاں بحیرہ روم کے ذریعے صہیونی دشمن کو سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

▪️مراکش اور بعض عرب ممالک کی اسرائیلی فضائی مشقوں میں شمولیت، فلسطین سے خیانت کے مترادف ہے۔ مراکش نے عوامی رائے اور قومی مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی راہ اپنائی ہے۔

▪️واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو ملازمین کی ہلاکت کو امریکا جان بوجھ کر بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے تاکہ غزہ میں جاری نسل کشی پر تنقید کو دبایا جا سکے۔ “یہود دشمنی” کا نعرہ صرف ان آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے جو فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

▪️اس ہفتے یمن نے اسرائیل کے خلاف ۸ بیلسٹک اور ہائپرسانک میزائلوں کے ساتھ ساتھ خودکش ڈرونز سے حملے کیے، جن میں تین میزائل اللد ایئرپورٹ کی سمت داغے گئے۔

▪️متعدد ایئرلائنز نے مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جو یمنی حملوں کے اثرات کا واضح ثبوت ہے۔ صہیونی حکام کی بے بسی اور خوف نمایاں ہے، یہاں تک کہ ایک امریکی کانگریس مین خطرے کے وقت مرغیوں کے فریج میں جا چھپا۔

▪️اسرائیل نے الحدیدہ کے بندرگاہوں پر ۲۲ فضائی حملے کیے تاکہ یمنی حملے روکے جا سکیں، لیکن ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

▪️یہ ہفتہ انتہائی خونریز اور غمگین رہا۔ یمنی عوام سے اپیل ہے کہ کل دارالحکومت صنعاء اور دیگر صوبوں میں عظیم الشان عوامی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے