غزہ جنگ کا مخالف اسرائیلی کمانڈر

📌غزہ پر حملوں کے ناقد اسرائیلی کمانڈر کو وردی اتارنے پر مجبور کر دیا گیا
اسرائیلی وزیرِ جنگ نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ ریٹائرڈ جنرل "یائیر گولان” کو مزید کسی بھی سروس کے لیے طلب نہ کیا جائے، اور انہیں فوجی لباس پہننے اور فوجی اڈوں میں داخل ہونے سے بھی روک دیا جائے۔
یائیر گولان، اسرائیلی فوج کے ایک سینئر ریٹائرڈ جنرل ہیں جنہوں نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں عام شہریوں، بشمول بچوں، کو قتل کر رہی ہے۔ اسرائیلی فوجی حکام نے عالمی سطح پر مذمت سے بچنے کے لیے فوری طور پر یائیر گولان کو نشانہ بنایا اور ان پر تنقید شروع کر دی۔