غزہ کے لئے امریکی طلباء کی بھوک ہڑتال

📌غزہ کی حمایت میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے طلباء کی بھوک ہڑتال جاری
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں واقع اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے 20 سے زائد طلباء، 12 مئی سے شروع کی گئی اپنی بھوک ہڑتال کو تاحال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ احتجاج یونیورسٹی انتظامیہ پر اپنے مطالبات منوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔
مظاہرہ کرنے والے طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کو مطالبات کی ایک فہرست پیش کی ہے، جن میں ان تمام کمپنیوں کے ساتھ مالی و ادارہ جاتی تعلقات ختم کرنا شامل ہے جو غزہ میں صہیونی نسل کشی کے جرائم میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ جامعہ کے اندر آزادی اظہارِ رائے کی ضمانت بھی چاہتے ہیں۔ طلباء نے کہا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ان کی بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔