ٹرمپ و سلمان کا اقتصادی شو جھوٹ پر مبنی

🔸نیویارک ٹائمز: ٹرمپ اور بن سلمان کا اقتصادی شو جھوٹ پر مبنی تھا
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق:
🔹سعودی عرب ولیعہد محمد بن سلمان کی بلندپرواز منصوبہ بندیوں کے باعث تقریباً 70 ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا کر رہا ہے، جس کے سبب اس کے پاس بیرونی سرمایہ کاری کے لیے عملی طور پر پیسہ موجود نہیں۔
🔹ڈونلڈ ٹرمپ نہ تو تیل کی قیمتیں نیچے رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اس صورت میں سعودی عرب سے سرمایہ کاری کی امید کر سکتے ہیں۔
🔹بن سلمان نے ٹرمپ کو جو سرمایہ کاری کے وعدے کیے تھے، وہ سعودی عرب کے خود کے قومی ویلتھ فنڈ کی مجموعی قدر سے بھی زیادہ تھے۔ سعودی حکومت نے کئی پرجوش منصوبے، جیسے شمسی توانائی کا منصوبہ، خاموشی سے ختم کر دیے ہیں۔