طالبان نے اساتذہ کو قید کر دیا

🔸طالبان نے عیسائیت کی تعلیم دینے کے الزام میں 6 انگریزی زبان کے اساتذہ کو قید کر دیا
🔹مقامی ذرائع کے مطابق افغانستان کے شیعہ اکثریتی ضلع "خدیر” صوبہ دایکندی میں ایک انگریزی زبان کے ادارے کے پرنسپل اور 5 اساتذہ کو طالبان نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ عیسائیت کی تعلیم اور غیر اسلامی ثقافت کو فروغ دے رہے تھے۔
🔹ادارے کے سربراہ اور دو اساتذہ کو طالبان عدالت نے 5 ماہ قید جبکہ باقی تین اساتذہ کو 3 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
🔹اس سے قبل بھی طالبان نے دایکندی کے ضلع سنگ تخت و بندر میں اسی ادارے کی ایک اور شاخ کو بند کر دیا تھا اور اساتذہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ انگریزی زبان کی تعلیم دینے والا کئیواں ادارہ ہے جسے بند یا محدود کیا گیا ہے۔