رھبر معظم کے خطاب سے اقتباس

#ایران
🔰 رہبر انقلاب اسلامی، امام خامنہ ای نے اساتذہ سے ملاقات میں عرب ممالک میں امریکی صدر کی حالیہ تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے فرمایا:
▪️اس سفر میں کہی گئی بعض باتیں تو جواب دینے کے لائق ہی نہیں ہیں۔ ان باتوں کی سطح اتنی پست ہے کہ خود کہنے والے اور امریکی قوم دونوں کے لیے باعث شرمندگی ہیں۔ ان باتوں کو چھوڑیں، لیکن دو جملوں پر توجہ ضروری ہے۔
▪️ٹرمپ نے کہا کہ وہ طاقت کو امن کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں؛ یہ جھوٹ ہے۔ وہ اور امریکی حکام، اور امریکی حکومتیں طاقت کو استعمال کرتے رہے ہیں غزہ میں قتلِ عام کے لیے، جہاں کہیں ممکن ہو جنگ بھڑکانے کے لیے، اور اپنے ایجنٹوں کی حمایت کے لیے۔ انہوں نے طاقت کو ہمیشہ انہی کاموں کے لیے استعمال کیا ہے۔ کب انہوں نے طاقت کو امن قائم کرنے کے لیے استعمال کیا؟
▪️جی ہاں، طاقت کو امن اور سلامتی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ہم، دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہوئے، ان شاء اللہ ہر دن اپنی طاقت اور ملک کی قوت میں اضافہ کریں گے۔ لیکن انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے طاقت کا استعمال اس لیے کیا تاکہ 10 ٹن کے بم صہیونی رژیم کو دے سکیں تاکہ وہ غزہ کے بچوں، اسپتالوں، عوام کے گھروں، لبنان اور جہاں کہیں ممکن ہو، وہاں برسائے۔