غزہ میں جاری اسرائیلی نیا آپریشن

صہیونی حکومت کی فوج نے غزہ میں ایک نیا فوجی آپریشن "گیڈیون کی گاڑیاں” کے نام سے شروع کر دیا۔
🔹 صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنے بڑے آپریشن "گیڈیون کی گاڑیاں” کے ابتدائی مراحل کا آغاز کر دیا ہے۔
🔹 اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق، یہ آپریشن گزشتہ روز شروع کیا گیا ہے، جس کے مختلف مقاصد میں غزہ کی پٹی کے اسٹریٹجک علاقوں پر قبضہ، حماس کے عسکری ونگ "کتائب القسام” کے خلاف کارروائیوں میں توسیع، اور غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی آزادی شامل ہیں۔
🔹 صہیونی حکومت اس آپریشن کے ذریعے غزہ کی پٹی پر مکمل قبضہ حاصل کرنا چاہتی ہے اور فلسطینی شہریوں کو جبراً اس باریک پٹی کے جنوبی حصے کی جانب ہجرت پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔
📝 صہیونیوں نے "گیڈیون کی گاڑیاں” آپریشن کا مرکزی ہدف حماس کی مکمل شکست اور اسرائیلی قیدیوں کی آزادی قرار دیا ہے۔ تاہم، یہ اہداف اب تک صرف دعوؤں کی حد تک ہی محدود رہے ہیں، اور اسرائیلی فوج ان میں کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔