تاریخ ہتھیاروں کی تعداد نہیں حوصلوں کی بلندی سے بنتی ہے، رانا سکندر

n01209098-b.jpg

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک بھارت مختصر دورانیے کی تاریخ ساز جنگ نے بھارت کا برسوں کا غرور توڑ دیا۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ہندو بنئے کی مکاری اور جھوٹا پروپیگنڈا بھی اُسکے کام نہ آ سکا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تاریخ 10 مئی اور 28 مئی جیسے جرات مندانہ فیصلوں کے گرد گھومتی ہے، مسلم لیگ ن نے تمام طاقتوں سے بے پرواہ ہوکر 10 مئی اور 28 مئی کو تاریخ رقم کی۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو جو سبق پڑھایا اس کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ، دشمن کی چال اور پاکستان کے جواب سے لیکر تاریخ کے اک نئے باب تک مشتمل تھی۔ ہماری رقم کردہ تاریخ نصاب میں شامل ہو کر ہمیشہ کیلئے زندہ ہو گئی۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ مکار دشمن کے جدید ہتھیاروں نے اسے دھوکہ دیا، پاکستان نے بھارت کو دنیا بھر میں تماشہ بنا دیا۔ تاریخ ہتھیاروں کی تعداد نہیں حوصلوں کی بلندی سے بنتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے