امریکی جنگی طیارہ ایف35 بھی انصار اللہ یمن کے نشانے پہ تھا

🔸ایک امریکی عہدیدار نے امریکی دفاعی امور کی ویب سائٹ Task & Purpose سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا:
"حوثیوں نے حالیہ آپریشن کے دوران ایک امریکی F-35 جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کیا۔ یہ میزائل F-35 کے اتنا قریب پہنچ گیا تھا کہ خطرہ حقیقی تھا، لیکن پائلٹ نے بروقت تدبیر سے بچاؤ کی پرواز (مانور) کرکے خود کو بچا لیا۔”
- اگر یہ حملہ کامیاب ہوتا اور F-35 طیارہ تباہ ہو جاتا، تو یہ امریکہ کے لیے — خاص طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے — ایک انتہائی مہنگی اور ہولناک شکست ثابت ہوتی، کیونکہ F-35 دنیا کے مہنگے ترین جنگی طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔
- نیویارک ٹائمز کے مطابق، یمنی حوثیوں کے پاس موجود دفاعی میزائل سسٹم ہی وہ اہم وجہ بنے، جس کی بنیاد پر امریکی بحری بیڑہ بحیرہ احمر سے پیچھے ہٹ گیا اور انصاراللہ (حوثیوں) کے خلاف فوجی آپریشن روک دیا گیا۔
- دفاعی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر یمنی فضائی دفاعی نظام مزید مضبوط کیے جائیں، تو نہ صرف آئندہ امریکی حملوں کو روکا جا سکتا ہے بلکہ یمن کو "محورِ مقاومت” (Resistance Axis) میں ایک اسٹریٹجک طاقتور کردار بھی حاصل ہوگا۔