غزہ میں نئی عارضی جنگ بندی پر بات چیت جاری ہے: قطر

0566fd90-982d-11ee-a0f1-bd1b43b6d22b.jpg

قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں نئی عارضی جنگ بندی پر بات چیت جاری ہے۔

اس حوالے سے قطر کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

قطری وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی سے متعلق مثبت پیش رفت کی امید ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں قطر کی ثالثی میں 7 روزہ عارضی جنگ بندی یکم دسمبر کو ختم ہو گئی تھی۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے اور 7 اکتوبر سے جاری نسل کشی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار 900 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 55 ہزار سے بھی بڑھ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں کے دوران 1 اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 116 ہو گئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے