سعودیہ میں ٹرمپ کی تقریر کے کچھ نکات

images.jpeg

ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب میں تقریر کے اقتباسات 

  • ایران سے متعلق:
    "ہماری ایران کو دی گئی پیشکش ہمیشہ باقی نہیں رہے گی۔”
  • خلیج فارس پر:
    "میں نے اس بات کو روکا کہ ایران خلیج کو ’خلیج فارس‘ کہے!”
  • ایران کی داخلی صورتحال پر تنقید:
    "ایران میں بدعنوانی موجود ہے اور عوام پانی کی قلت سے پریشان ہیں۔”
  • طاقت کے بارے میں:
    "میں طاقت کے ذریعے امن پر یقین رکھتا ہوں۔ اگر امریکہ یا ہمارے اتحادیوں کا دفاع درکار ہوا، تو طاقت کے استعمال میں ہرگز ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔”
  • حوثیوں پر حملے:
    "ہم نے حوثیوں پر 1100 سے زائد حملے کیے۔ وہ سخت جان جنگجو ہیں، لیکن انہوں نے امریکی جہازوں کو نشانہ بنانا بند کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ہم ان پر حملہ نہیں کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ پہلے سعودی عرب پر بھی حملے کر چکے تھے۔”
  • ایران پر تنقید جاری:
    "میں یہاں صرف ایران کے سابقہ رہنماؤں کی بدانتظامی کی مذمت کرنے نہیں آیا، بلکہ ایک نیا راستہ، ایک بہتر اور پُرامید مستقبل کی طرف پیشکش دینے آیا ہوں۔”
  • علاقائی تبصرے:
    "کچھ لوگوں نے ریگستان کو کھیت میں بدلا، جبکہ ایران نے اپنے کھیتوں کو ریگستان بنا دیا!”
  • غزہ اور شام:
    "ہم شام پر عائد پابندیاں ختم کریں گے تاکہ انہیں نیا موقع ملے۔ غزہ کے عوام بہتر مستقبل کے مستحق ہیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے