اسرائیل پر حملے کے بعد یمن کا بیان

IMG_20250514_031443_699.jpg

یمن کی مسلح افواج کا تازہ ترین بیان

بسم الله الرحمن الرحیم
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدموں کو مضبوط کرے گا۔”

تفصیلات:

▫️فلسطینی عوام اور مجاہدین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر، اور غزہ میں صہیونی دشمن کی طرف سے جاری نسل کشی کے ردعمل میں:

🔻یمن کی مسلح افواج کی میزائل فورس نے قابض علاقے یافا میں موجود فرودگاه اللد (جسے اسرائیلی بن گوریون ایئرپورٹ کہتے ہیں) پر ایک ہائیپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ اللہ کے فضل سے یہ میزائل اپنے ہدف پر کامیابی سے جا لگا، جس کے نتیجے میں لاکھوں صہیونی شہری پناہ گاہوں کی طرف فرار کر گئے اور ایئرپورٹ کی سرگرمیاں تقریباً ایک گھنٹے تک معطل ہو گئیں۔

🔻یہ کارروائی واضح پیغام ہے کہ فرودگاه بن گوریون پر پروازوں کی پابندی جاری رہے گی۔ ان تمام ایئرلائنز کو خبردار کیا جاتا ہے جنہوں نے اب تک اپنی پروازیں بند نہیں کیں، کہ وہ ان کمپنیوں کی پیروی کریں جنہوں نے پروازیں روکنے کا اعلان کیا ہے۔

🔻ہماری عظیم قوم کبھی بھی فلسطینی قوم کو، جو نسل کشی کا شکار ہے، تنہا نہیں چھوڑے گی۔ تمام امتِ مسلمہ کے آزاد افراد پر لازم ہے کہ وہ اپنے دینی، اخلاقی اور انسانی فریضے کو نبھائیں۔

🔻یمن کی مسلح افواج یہ بات واضح کرتی ہیں کہ جب تک غزہ پر حملے اور محاصرہ بند نہیں ہوتا، اُس وقت تک ہماری مددگار کارروائیاں، فضائی و بحری پابندیاں اسرائیل کے خلاف جاری رہیں گی۔

حسبُنا اللهُ و نعمَ الوکیل، نعمَ المولیٰ و نعمَ النصیر
زندہ باد یمن! آزاد، باوقار اور خودمختار
اور فتح ان شاء اللہ یمن اور امت کے تمام آزاد انسانوں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے