پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروبار روک دیا گیا

n01207471-b.jpg

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث کاروبار کو عارضی وقت کیلئے روک دیا گیا۔ بازارِ حصص میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغازمندی ہی سے ہوا، جس کے بعد مارکیٹ پر مندی کا رجحان غالب رہا۔ ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1346 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 8 ہزار 662 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان بڑھتا گیا اور 6948 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث کاروبار معطل کر دیا گیا، اس وقت تک کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 3 ہزار 60 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی نوعیت کی مندی کی وجہ سے ٹریڈنگ کو عارضی وقت کیلئے روکا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹاک ٹریڈنگ کو 5 فیصد سے زائد گھٹنے کی وجہ سے ریگولیشنز کے تحت ایک گھنٹے کیلئے روکا گیا۔ انڈیکس 6948 پوائنٹس گھٹ کر ایک لاکھ 3 ہزار 60 پوائنٹس کی سطح پر معطل ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے ٹریڈنگ کے عارضی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے