یمن غزہ کی فوجی حمایت جاری رکھے گا

صنعا کی حکومت کی جانب سے غزہ کی فوجی حمایت جاری رکھنے پر زور
🔻 صنعا کی حکومت کے ایک فوجی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں کیے جانے والے آپریشنز بدستور جاری ہیں۔
🔻 عبداللہ بن عامر، نائب سربراہ وزارت دفاع صنعا کے شعبہ تبلیغات معنوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: "میدانی پیش رفت چند گھنٹے پہلے تک جاری رہی، اور یمن اپنے عہد و وعدے پر قائم ہے؛ نہ پیچھے ہٹے گا اور نہ ہی ہتھیار ڈالے گا۔”
🔻 انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا: "دراصل، امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں یمن کے خلاف جنگ شروع کی تھی، اور اب اپنی شکست کے بعد اسے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔”
🔻 آخر میں کہا: "یمن نے کسی سے کچھ نہیں مانگا، اور حقیقتیں جلد سامنے آ جائیں گی، اس لیے جلدبازی نہ کریں۔”