اسرائیل کس یمن پہ مسلسل چھٹا حملہ

🔰 اسرائیل کا یمن پر چھٹا فضائی حملہ
🔸اسرائیلی فضائیہ نے یمنی مسلح افواج کی جانب سے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے جواب میں الحدیدہ بندرگاہ اور باجل سیمنٹ فیکٹری پر فضائی حملے کیے۔
یہ حملہ 20 ایف-15 لڑاکا طیاروں کی شرکت اور ایندھن بھرنے والے و جاسوسی طیاروں کی معاونت سے انجام پایا۔
▪️ان حملوں کے نتیجے میں اب تک 21 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔
📊 یہ اسرائیل کی جانب سے یمن پر چھٹا فضائی حملہ ہے۔
📝 اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ ایران سے یمن کو اسلحہ منتقل کرنے کا مرکز ہے اور باجل سیمنٹ فیکٹری انصاراللہ کی آمدنی کا ذریعہ ہے جسے وہ زیرزمین ٹھکانوں اور اڈوں کی تعمیر میں استعمال کرتے ہیں۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے کوئی ایرانی جہاز بندرگاہ الحدیدہ پر لنگر انداز نہیں ہوا۔ نیز، انصاراللہ کی جانب سے شہری تنصیبات کے فوجی استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
یمنی مسلح افواج نے واضح کیا ہے کہ ان کے ہتھیار مقامی ساختہ ہیں اور تجارتی، توانائی یا خدماتی مراکز میں کوئی فوجی اڈے یا مقام موجود نہیں۔ اسرائیلی اور امریکی-برطانوی اتحاد کی جانب سے کیے گئے دعوے ہمیشہ بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔