اسرائیل کا شام پہ حملے پر بیان

#سوریہ #اسرائیل
🔹 اسرائیل کا شام میں جنگی کارروائی پر بیان
وزیر جنگ اسرائیل نے اپنے ایک علیحدہ بیان میں آج دمشق پر حملے کو شام کی حکومت کو ایک واضح انتباہ قرار دیا اور کہا کہ الجولانی کا فرض ہے کہ وہ دمشق کے مضافات میں دروزی کمیونٹی کو مسلح حملوں سے بچائے اور اپنی فورسز کو دروزی علاقے میں نہ بھیجے۔ اسرائیل کا مقصد شام میں دروزیوں کی حفاظت کرنا ہے۔
🔹 یسرائیل کاتس نے مزید کہا، "جب الجولانی بیدار ہوگا اور اسرائیلی فضائیہ کے حملے کے نتائج دیکھے گا تو وہ سمجھ جائے گا کہ اسرائیل شام میں دروزیوں کو نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔”
📝 اسرائیلی فوج نے حالیہ مہینوں میں شام کے فوجی اڈوں اور بنیادی ڈھانچے پر متعدد حملے کیے ہیں۔ الجولانی نے اسرائیل کے ان حملوں کے خلاف خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور دمشق و تل ابیب کے درمیان کشیدگی کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ باوجود اس کے کہ شام کے صدر نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی معمولی سازی کی بات کی ہے، اسرائیل کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ اپنے حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔