یمن کی برطانیہ کو وارننگ

دولت یمن نے برطانیہ کو خبردار کیا
🔻 یمن کی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اس کی مشترکہ جارحیت یمن کے خلاف جاری رہی تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
🔻 اس بیان میں کہا گیا کہ یہ جارحیت اسرائیل کی حمایت اور یمن کی طرف سے فلسطین کی حمایت کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ اسرائیل غزہ میں اپنے جرائم کو جاری رکھ سکے۔
🔻 یمن نے اس مشترکہ اقدام کو امریکہ اور برطانیہ کے درمیان یمن اور فلسطین کے خلاف ہونے والی جارحیت کے اتحاد کے طور پر بیان کیا اور اپنے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے موقف کی حمایت اور "مثلث شرارت” امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے خلاف اپنے عزم کو مزید مستحکم کیا۔