سعودی اتحاد کے حملے میں ایک یمنی عورت شھید

سعودی اتحاد کے توپ خانے کے حملے میں یمنی خاتون شہید
صعدہ – یمن ڈیسک
یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے ضلع "شدا” میں سعودی اتحاد کی جانب سے رہائشی علاقوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہو گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، سعودی اتحاد کی جانب سے حالیہ دنوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث متعدد عام شہری جاں بحق یا زخمی ہو چکے ہیں۔
انسانی حقوق کے کارکنان نے اس حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔