روس کا سیٹلائیٹ بے قابو

satellite1745859833-0-600x450.webp

ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ روس کے نیوکلیئر ہتھیار کے پروگرام کا ممکنہ حصہ ایک خفیہ سیٹلائیٹ زمین کے گرد قابو سے باہر گھوم رہا ہے۔

کوس موس 2553 نامی سیٹلائیٹ (جو روس نے 2022 میں یوکرین پر حملے سے تین ہفتے قبل خلا میں بھیجا تھا) مبینہ طور پر مدار میں مسائل کا سامنا کرنے کے بعد سے فعال نہیں ہے۔

 

ڈوپلر ریڈار اور اسپیس ٹریکنگ فرم لیو لیبز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مصنوعی سیارچہ گزشتہ نومبر کے وسط سے مدار میں ڈگمگا رہا ہے۔

واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کی جاری کردہ تجزیاتیرپورٹکے مطابق اس سیٹلائیٹ پر ممکنہ طور پر ایک ’ڈمی وار ہیڈ‘ نصب ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر سیٹلائیٹ نئی ٹیکنالوجیز کی آزمائش کر رہا ہے تو اس کو دور مدار میں تعین کیا جا سکتا ہے کیوں کہ ایسا کرنے سے یہ دیگر سیٹلائیٹ کو کم متاثر کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے