اسرائیل سابق فوجی عہدہدار کا بیان

اسحاق بریک: فوج حماس کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکتی
اسحاق بریک، صہیونی فوج کے ریٹائرڈ میجر جنرل نے کہا: نوارِ غزہ میں ہم جو تباہی دیکھ رہے ہیں، وہ ایک جھوٹا احساسِ فتح پیدا کرتی ہے۔ یہ احساس سیاسی اور عسکری قیادت کی جانب سے عوامی رائے کو فریب دینے کے لیے ان نام نہاد فتوحات کے دعووں کے ذریعے بڑھایا جاتا ہے جو درحقیقت کبھی حاصل نہیں ہوئیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ حماس اپنے ہزاروں جنگجوؤں کے ساتھ "سرنگوں کے شہر” میں زیرِ زمین موجود ہے اور بغیر براہِ راست مقابلے کے گوریلا جنگ لڑ رہی ہے۔ چھوٹے چھوٹے گروہ رات کے وقت سرنگوں سے باہر آتے ہیں، سڑکوں اور گھروں میں بارودی مواد اور بارودی سرنگیں نصب کرتے ہیں، اور پھر سرنگوں میں واپس چلے جاتے ہیں۔
یہی وہ وجوہات ہیں جن کی بنا پر فوج حماس کے خلاف اس جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔