مجاھدین اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے: حماس

IMG_20250425_224352_768.jpg

ابوعبیده: فلسطینی مجاہدین اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے — بیت حانون سے رفح تک مزاحمت پر عزم

غزہ: حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیده نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز غزہ پٹی میں اپنی دفاعی کارروائیاں اور کمین گاہوں سے دشمن کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ابوعبیده کا کہنا تھا:
"بیت حانون سے لے کر رفح تک فلسطینی مجاہدین کی قربانیاں اور کامیابیاں ایک فخر انگیز باب اور عسکری معجزہ ہیں، جو امت مسلمہ کے نوجوانوں اور مجاہدین کے لیے حجت اور تحریک ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ القسام کے مجاہدین دفاعی مورچوں میں پوری تیاری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فتح یا شہادت کے راستے پر بیعت کر رکھی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی افواج کی مسلسل پیش قدمی اور شدید لڑائی جاری ہے، لیکن فلسطینی مزاحمت مضبوطی سے دفاع جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے