امریکی ڈرونز کے بعد جیٹ طیاروں کا نمبر

IMG_20250425_165151_805.jpg

یمن کی جانب سے امریکی B-2 بمبار طیاروں کو سنگین وارننگ — فضائی حدود ‘نو فلائی زون’ قرار

صنعا: یمنی ذرائع کے مطابق، یمن نے امریکا کے جدید ترین اسٹیلتھ بمبار طیارے B-2 کو اپنی فضائی حدود میں نشانہ بنانے کی وارننگ دیتے ہوئے ان پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، یمنی مزاحمتی فورسز کے پاس اب 359 طرز کے جدید میزائل موجود ہیں، جو B-2 طیاروں کی زیادہ سے زیادہ پرواز کی بلندی تک پہنچنے اور انہیں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یمنی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل مزاحمتی جنگجوؤں کو موصول ہو چکے ہیں، جس کے بعد یمن نے اپنی فضائی حدود کو عملی طور پر ‘پرواز ممنوع’ قرار دے دیا ہے، خاص طور پر امریکی B-2 طیاروں کے لیے۔

اس پیشرفت کو خطے میں امریکا کی فضائی برتری کے لیے ایک اہم چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب بحیرہ احمر اور یمن کے گرد کشیدگی بدستور جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے